3 جون، 2014، 11:10 AM

شام

شام میں صدارتی انتخابات کے لیےپولنگ جاری/شامی عوام میں جوش و ولولہ

شام میں صدارتی انتخابات کے لیےپولنگ جاری/شامی عوام میں جوش و ولولہ

مہر نیوز/ 3 جون / 2014 ء : شام میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابقآج صبح 7 بجے ہوا، شام میں صدارتی انتخابات پر نظر رکھنے کے لئے ایران سمیت کئي ممالک کی مبصر ٹیمیں شام میں موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابقآج صبح 7 بجے ہوا، شام میں صدارتی انتخابات پر نظر رکھنے کے لئے ایران سمیت کئي ممالک کی مبصر ٹیمیں شام میں موجود ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق تقریباً 1کروڑ 50لاکھ ووٹرزحق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ صدر بشاراسد کو انتخابات میں دو حریفوں کا سامنا ہے،جن کی انتخاب میں حصہ لینے کی پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے۔ توقع ہے کہ بشار اسد تیسری مرتبہ بھی صدر منتخب ہوجائیں گیے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق شامی عوام میں آج کافی جوش و ولولہ پایا جاتا ہے کئی مقامات پر عوام نے خوشیاں منائی ہیں شام کے صدارتی انتخابات کو شامی عوام اور شامی حکومت کی فتح قراردیا جارہا ہے جبکہ دہشت گردوں نے انتخابات میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی ہے لیکن اب تک پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب، فرانس سمیت کئي ممالک شام کے صدارتی انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن شام کے مخالف ممالک میں مقیم شامی شہری انتخابات میں حصہ لینے کے لئے شام پہنچ گئے ہیں۔ شام کے صدارتی انتخآبات کو شام میں دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے خط بطلان قراردیا جارہا ہے جو گذشتہ تین برس سے شامی حکومت کے خلاف معاندانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1836689

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha